کرونا وائرس پر قابو پانے کے بعد چینی ڈاکٹرز کا جشن

چینی ڈاکٹرز کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

جمعرات 27 فروری 2020 21:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) چین میں متعدد مریضوں کو کرونا وائرس سے صحت یاب کرنے کے بعد چینی ڈاکٹرز کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو میڈیکل ملازمین چین کے ایک اسپتال کے سامنے رقص کرتے ہوئے چھ مریضوں کی بازیابی کا جشن منارہے ہیں۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد طبی کارکنوں کا خیرمقدم کیا جارہا ہے جبکہ صارفین کی جانب سے انہیں ’ہیرو‘ کہا جارہا ہے۔یاد رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2700 سے تجاوز کرچکی ہے