پاک فضائیہ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیارہے، ایئر چیف مارشل

دشمن کی کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیا جائے گا، مجاہد انور خان کا یو م فتح کی تقریب سے خطاب

جمعرات 27 فروری 2020 21:39

پاک فضائیہ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیارہے، ایئر چیف مارشل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیارہے۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ نے جمعرات بروز 27 فروری کو یوم فتح منا یا، ائیرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں27 فروری کے حوالے سے پروقار تقریب ہوئی جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان اور پاک فضائیہ کے افسران سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی جب کہ اس موقع پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، پاک فوج کی بہترین کارکردگی عشروں کی محنت کی مرہون منت ہے، معاشی مسائل کے باعث ٹیکنالوجی کیحصول میں مشکلات ہیں تاہم پاک فوج کے شاہین حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہیں، پاک فضائیہ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیارہے، دشمن کی کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیا جائے گا جب کہ پاکستان کشمیریوں کی ہر طرح کی معاونت جاری رکھے گا……