اداکار محسن عباس کو بچے کا ماہانہ 50ہزار خرچ ادا کرنے کا حکم

جمعرات 27 فروری 2020 21:49

اداکار محسن عباس کو بچے کا ماہانہ 50ہزار خرچ ادا کرنے کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) فیملی کورٹ نے ماڈل فاطمہ سہیل کے بچے کا ماہانہ خرچہ 50 ہزار روپے مقرر کرتے ہوئے اداکار محسن عباس کو ماہانہ خرچہ ادا کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

فیملی عدالت کی جج مائرہ حسن نے ماڈل فاطمہ سہیل کی درخواست پر حکم جاری کیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سابق شوہر کے تشدد سے تنگ آکر خلع لی،بچے کا ماہانہ خرچہ اکیلی برداشت نہیں کرسکتی۔عدالت سابق شوہر کو ماہانہ خرچہ ادا کرنے کا حکم دے۔

متعلقہ عنوان :