سرحد چیمبر کی سیلز ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں کی آڑ میں چھوٹے صنعتکاروں کو ہراساں کرنے کی مذمت
جمعرات 27 فروری 2020 21:51
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈاکٹر ناصر ‘ حاجی معلم خان ‘ حاجی ڈاکٹر فیصل ‘ عبداللہ ‘حبیب اللہ ‘ نور محمد ‘ طور خان اور منصور احمد سمیت ایسوسی ایشن کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔
وفدنے سرحد چیمبر کے صدر انجینئر مقصود انور پرویزکو آر ٹی او پشاور آفس کے اہلکاروں کی جانب سے سیلز ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں کی آڑ میں بزنس کمیونٹی کو بے جا تنگ کرنے ‘ محکمہ ٹریفک کی جانب سے گاڑیوں کی کوہاٹ روڈ میں دن کے اوقات کارمیں داخلہ پر پابندی اور 17فیصد سیلز ٹیکس کی وصولی اور سمال آرمز انڈسٹریز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ سرحد چیمبر کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ اداروں سے موثر انداز میں بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ بزنس کمیونٹی ٹیکس دینا چاہتی ہے لیکن ایف بی آر اور اس کے ماتحت ادارے بزنس کمیونٹی سے مختلف طریقوں سے ٹیکس وصول کرنا چاہتی ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیںہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بزنس کمیونٹی ٹیکس چوروں اور نان فائلرز کے خلاف ہے لیکن حقیقی ٹیکس گزاروں کے ساتھ ٹیکس چوروں جیسا رویہ اپنایا جارہا ہے جو قابل مذمت ہے۔سرحد چیمبرکے صدر انجینئر مقصود انور پرویز کہا کہ بزنس کمیونٹی کو ٹیکسزکی وصولی کی آڑ میں ہراساں کرنے کی بجائے انہیں اپنے کاروبار خوش اسلوبی سے چلانے کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹیکس دہندگان کے پیسے سے چلتا ہے اگر انہیں ہی ٹیکس چور کہہ کر ناکامی چھپانے کی کوشش کی جائے یا انہیں ہراساں کیا جائے توحقیقی ٹیکس گزاروں کی نہ صرف حوصلہ شکنی ہوگی بلکہ جو لو گ باقاعدگی سے ٹیکس ادا کر رہے ہیں ان کے اور ان حکومت کے درمیان ایک خلیج پیداہوگی جس کابراہ راست منفی اثر ملکی معیشت پر پڑے گا۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ ون ونڈ آپریشن کے ذریعے ٹیکس کی وصولی کے نظام کو متعارف کروائیں تاکہ بزنس کمیونٹی کی مشکلات دور کی جاسکیں اور حکومتی ریونیو میں بھی اضافہ ہوسکے۔مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.