کسی جج یا وکیل کی جاسوسی نہیں ہوئی نہ ہو رہی ہے اور نہ ہو گی ، بیرسٹر فروغ نسیم

اسلام آباد میں فیڈرل لا یونیورسٹی ہونی چاہئے جس کے کیمپس چاروں صوبوں کے بڑے شہروں میں ہوںہمارے ذہن میں ہے کہ اسلام آباد بار کونسل سے منسلک کر کے لا یونیورسٹی بنائی جائے، وفاقی وزیر قانون وکالت مقدس پیشہ ہے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح بھی وکیل تھے سابق امریکی صدر باراک اوباما کا تعلق بھی شعبہ وکالت سے ہے وکلا کی ویلفیئر اور عدلیہ کی آزادی کے لیے ہر کام کیا جائے گا، اسلام آباد بار کونسل کے زیر اہتمام وکلا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

جمعرات 27 فروری 2020 22:10

کسی جج یا وکیل کی جاسوسی نہیں ہوئی نہ ہو رہی ہے اور نہ ہو گی ، بیرسٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کسی جج یا وکیل کی جاسوسی نہیں ہوئی نہ ہو رہی ہے اور نہ ہو گی اسلام آباد میں فیڈرل لا یونیورسٹی ہونی چاہئے جس کے کیمپس چاروں صوبوں کے بڑے شہروں میں ہوںہمارے ذہن میں ہے کہ اسلام آباد بار کونسل سے منسلک کر کے لا یونیورسٹی بنائی جائے وکالت مقدس پیشہ ہے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح بھی وکیل تھے سابق امریکی صدر باراک اوباما کا تعلق بھی شعبہ وکالت سے ہے وکلا کی ویلفیئر اور عدلیہ کی آزادی کے لیے ہر کام کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز اسلام آباد بار کونسل کے زیر اہتمام وکلا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے کیا انھوں نے یہ بھی کہا کہ ججز بے خوف ہو کر انصاف کی فراہمی کریں جس معاشرے میں انصاف ہو رہا ہوتا ہے وہ معاشرہ کبھی زوال پذیر نہیں ہوتا کسی نے میڈیا کو کہا کہ وکلا گردی کی اصطلاح استعمال نہ کریں اسلام آباد کے وکلا 1980 سے جدوجہد کر رہے ہیں اسلام آباد پاکستان کا دارالحکومت اور اہم ترین شہر ہے یہاں کی عدالتوں کا نظام بھی بہتر ہونا چاہئیاسلام آباد کی عدالتوں میں انصاف کا حصول تیزی سے مل سکتا ہکامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے نوجوان وکلا پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کبھی کوئی فراڈ یا جعل سازی نہیں کرنی نیک نامی محنت سے کمائی جاتی ہے وکالت کا پیشہ بہت مقدس ہے انھوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد بار کونسل کا سیکرٹریٹ سپریم کورٹ کے قریب ریڈ زون میں ہونا چاہئے اسلام آباد ہائی کورٹ اسی سال شاہراہ دستور پر نئی بلڈنگ میں شفٹ ہو جائے گی سلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد کم از کم 15 ہونی چاہئے تمام ججز کی تعیناتیاں کوٹہ سسٹم کے بجائے صرف میرٹ پر ہونی چاہئیں صوبائی تعصب کو ختم ہونا چاہئے پنجاب میں یہ تعصب ختم ہو چکا ہیلاہور ہائیکورٹ کا جج اگر کراچی شفٹ ہو تو اسے سندھ ہائی کورٹ بھی بھجوایا جا سکے انگریز کے جس سوا سو سال پرانے قانون پر ہم چل رہے ہیں وہ خود اس میں کتنی بار ترامیم کر چکا ہمیں بھی خود کو جدت میں ڈھالنا ہو گا تقریب سے رفیع الدین بابر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر اسلام آباد بار کے وکلا کی بڑی تعداد اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں موجود تھے