بلوچستان یو نیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئر نگ اینڈ مینجمنٹ سائنسر کی تعطیلات میں 15مارچ تک توسیع کردی گئی

جمعرات 27 فروری 2020 23:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) بلوچستان یو نیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئر نگ اینڈ مینجمنٹ سائنسر کی تعطیلات میں 15مارچ تک توسیع کردی گئی ، پرو وائس چانسلر بیوٹمز ڈاکٹر ٖفیصل کاکڑ کے مطابق بلوچستان یو نیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئر نگ اینڈ مینجمنٹ سائنسر نے اکیڈمک اسٹاف اور طلباء کی تعطیلات میں 15مارچ تک توسیع کردی گئی ہے جبکہ یونیورسٹی میں جاری ونٹر سیمسٹر کے امتحانات بھی 15مارچ کے بعد منعقد کئے جائیں گے ۔