Live Updates

چین میں موجود تمام پاکستانی طلباء کو کلیئر قراردے دیا گیا

تمام پاکستانی طلباء کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، کسی میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی، ایران میں موجود پاکستانیوں کے بھی طبی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء ندیم افضل چن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 فروری 2020 20:53

چین میں موجود تمام پاکستانی طلباء کو کلیئر قراردے دیا گیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 فروری 2020ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماء ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ چین میں موجود تمام پاکستانی طلباء کو کلیئر قرار دے دیا گیا، تمام پاکستانی طلباء کے طبی ٹیسٹ کرلیے گئے، کسی میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی، ایران میں موجود پاکستانیوں کے بھی طبی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس بھی مشکل وقت ہے۔

قوموں پر مشکل وقت آتے ہیں اس وقت میں ثابت قدم رہنا ہے۔ پریشان نہیں ہونا ہے، روک تھام کے اقدامات کرنے ہیں۔ ہم مشکل وقت میں چین کیساتھ کھڑے رہے توآج چین کے صدر نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین میں موجود تمام پاکستانی طلباء کے طبی ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ تمام پاکستانی طلباء کلیئر ہیں۔

(جاری ہے)

ایران میں موجود پاکستانیوں کا بھی طبی ٹیسٹ ہوگا۔

 دوسری جانب پاکستان میں بھی دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، یہ دونوں افراد ایران سے پاکستان آئے تھے۔ حکومت پاکستان نے بھی کورونا وائرس سے نپٹنے اور عوام کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات شروع کردیے ہیں۔ وفاقی حکومت کے شہری دفاتزر میں کورونا وائر س سے بچاؤ کیلئے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق کورونا وائرس وائرل انفیکشن ہے، کورونا وائرس ایک شخص سے دوسرے آدمی میں منتقل ہوسکتا ہے۔

ملازمین کے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے پر پابندی عائد کی جائے۔ کمپیوٹر کے ماؤس ، کی بورڈ ، دروازوں کی کنڈی، پن، سیڑھیوں کی ریلنگ پرکورونا وائرس ہوسکتا ہے، ان کو چھونے کیلئے گلوز کا استعمال کیا جائے اسی طرح دفتری ملازمین کمپیوٹرز کے کی بورڈ کو استعمال کرنے کیلئے گلوز کا استعمال کریں۔فلواور کھانسی کی صورت میں ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے۔

شہری دفاترز کے ملازمین ہر4 گھنٹے بعد صابن سے ہاتھ واش کریں۔ شہری دفاترز میں بائیومیٹرک حاضری پر پابندی عائد کرد ی گئی ہے۔ وفاقی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ڈریپ تمام تر اقدامات کررہی ہے۔ دسمبر 2019ء کی قیمت پر ماسک اور تمام حفاظتی اشیاء یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈریپ کی ہدایت پر نیا اسٹاک مارکیٹ میں متعارف کروایاجارہا ہے۔حفاظتی اشیاء کو بلیک پر بیچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی کورونا وائرس نبٹنے کیلئے تیاری شروع کردی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے سازوسامان خریدنے کیلئے236 ملین روپے جاری کردیئے، ایئرپورٹس پرمسافروں کی اسکریننگ کی سمیت پنجاب بھر میں تشخیص کی سہولیات میسر ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات