مہران یونیورسٹی جامشورو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپور میرس آج بند رہے گی

جمعرات 27 فروری 2020 23:55

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو اور شہید ذوالفقار علی بھٹہ کیمپس خیرپور میرس جمعہ 28 فروری کے روز بند رہے گی سندھ حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق جامعہ مہران کی انتظامیہ کی جانب سے جامعہ مہران کی مرکزی کیمپس جامشورو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپور میرس بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جمعہ 28 فروری کو ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں اور ان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔