مائیکروامیجن کپ ، زرعی یونیورسٹی ملتان کی پنجاب بھر میں پہلی اور پاکستان بھر میں تیسری پوزیشن

جمعرات 27 فروری 2020 23:59

ملتان ۔27 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان نے مائیکروسافٹ ، ہائیر ایجو کیشن کمیشن اور کامیاب نوجوان پروگرام کی جانب سے منعقدہ مائیکروسافٹ امیجن کپ (Microsoft Imagine Cup)میں حصہ لیا اور پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن جبکہ پاکستان بھر میں تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کے طلبہء نے مائیکروسافٹ امیجن کپ (Microsoft Imagine Cup)میں مختلف ماڈلز پیش کئے جس میں سمارٹ ایری گیشن سسٹم اور آرٹیفیشل کلائی میٹ سمارٹ فارمنگ شامل تھے۔

مائیکروسافٹ امیجن کپ (Microsoft Imagine Cup) میں پاکستان بھر سے تمام یونیورسٹیوں نے حصہ لیا ۔ مائیکروسافٹ امیجن کپ (Microsoft Imagine Cup) میں ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان نے آرٹیفیشل کلائی میٹ سمارٹ فارمنگ کا ماڈل پیش کیا جس کے ذریعے غیر موسمی پھل ، سبزیاںاور جڑی بوٹیاں تیار کی جاسکتی ہیں جو کہ مکمل طور پر سائل لیس اور آرٹیفیشل کلائی میٹ کنٹرول فارمنگ پر منحصر ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

ما ئیکروسافٹ امیجن کپ (Microsoft Imagine Cup)میں پنجاب میں پہلی پوزیشن جبکہ پاکستان بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ٹیم میںٹیم لیڈر عتیق الرحمن ، عزیز الرحمن ، توصیف الرحمن ، محمد فاروق ، زید سرفراز ، اسامہ اشتیاق اور ثاقب جاوید شامل تھے ۔ وائس چانسلر زرعی جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی اور ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ نے طلبہ کی کارکردگی کو بھر پور سراہا اورجیتنے پر مبارک باد پیش کی۔

ما ئیکروسافٹ امیجن کپ (Microsoft Imagine Cup) میں طلبہ کی تیاری کیلئے سپر وائزر آرٹیفیشل کلائی میٹ سمارٹ فارمنگ ڈاکٹر عبدالرزاق ، ڈاکٹر عامر حسین اورڈاکٹر عائشہ حکیم نے خدمات سر انجام دیں۔