جاپان میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ

جمعرات 27 فروری 2020 22:30

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) جاپان میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، ہوکائیدو پریفیکچر کے حکام کے مطابق نئے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 80 سال سے زائد عمر کے ایک شہری کی ہلاکت کے بعد جاپان میں مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 ہو گئی یہ تعداد کرٴْوز شپ ڈائمنڈ پرنسس پرہونے والی ہلاکتوں کے علاوہ ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعرات کی شام تک جاپان میں نئے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 912 ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :