پشین،ضلعی انتظامیہ کے مختلف میڈیکل سٹورز پر چھاپے،مہنگے داموں ماسک اور سرجیکل گلوز فروخت کرنیوالے میڈیکل سٹورز کے خلاف کریک ڈائون

K حفاظتی ماسک اور گلوز قبضے میں لے لئے

جمعرات 27 فروری 2020 22:55

۳ پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) ضلعی انتظامیہ نے مختلف میڈیکل سٹورز پر چھاپے مارکر بھاری قیمتوں کے عوض ماسک اور سرجیکل گلوز فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے مذکورہ حفاظتی ماسک اور گلوز قبضے میں لے لئے۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو کے پیش نظر پشین کے مختلف میڈیکل سٹورز پر اس کی اصل قیمت 120 روپے سے بڑھا کر 1200 کے عوض فروخت کرنے کے بعد عوامی شکایات کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنر حضرت ولی کاکڑ نے تحصیلدار محمد جہانگیر، نائب تحصیلدار جنید باروزئی اور ایس ایچ او چوہدری ادریس کے ہمراہ پشین شہر میں مختلف میڈیکل سٹورز سے ماسک اورسرجیکل گلوز اپنی قبضے میں لے لیں۔

واضع رہے کہ شہر کے مختلف میڈیکل سٹورز پر حفاظتی ماسک کا پیکیٹ جو قبل ازیں 120 روپے میں فروخت کیا جارہا تھا اب اس کی قیمت میں کئی گنا اضافہ کرکے 1200 سو روپے پر فروخت کیا جانے لگا، کوئٹہ اور دیگر مختلف علاقوں میں ان حفاظتی ماسک اور گلوز کی کمیابی کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے پشین کا رخ کرلیا ہے مختلف علاقوں سے لوگ آئے ہیں منہ مانگے داموں اس کو خرید رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حضرت ولی کاکڑ نے نمائندہ آن لائن سے خصوصی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پشین انتظامیہ سرجیکل گلوز اور ماسک کو ایمرجنسی کیلئے جمع کررہی ہیں، ممکنہ استعمال کے پیش نظر ان کی اصل قیمت میڈیکل سٹورز کے مالکان کو ادا کردی جائے گی، لیکن کسی کو ان حالات میں شہریوں کی صحت سے کھیلنے کی اجازت کسی کونہیں دی جائے گی

متعلقہ عنوان :