آنے والا وقت اچھا ہے، 2025 تک پاکستان کی شرح نمو 7 فیصد تک پہنچ جانے کی پیشن گوئی

اقتصادی استحکام اور ادارہ و ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے عمل سے پاکستانی معیشت کی شرح نمو میں نمایاں اضافہ متوقع ہے: ورلڈ بینک

جمعہ 28 فروری 2020 00:02

آنے والا وقت اچھا ہے، 2025 تک پاکستان کی شرح نمو 7 فیصد تک پہنچ جانے کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 فروری2020ء) آنے والا وقت اچھا ہے، 2025 تک پاکستان کی شرح نمو 7 فیصد تک پہنچ جانے کی پیشن گوئی، بتایا گیا ہے کہ اقتصادی استحکام اور ادارہ و ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے عمل سے پاکستانی معیشت کی شرح نمو میں نمایاں اضافہ متوقع ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سرمایہ کاری بالخصوص نجی شعبہ میں کی جانے والی سرمایہ کاری کی شرح میں دوگنا اضافہ اور پائیدار ڈھانچہ جاتی اصلاحات سے پاکستان 2025-30ء کے دوران7 فیصد شرح نمو حاصل کر سکتا ہے۔

ملک میں جاری اقتصادی استحکام اور ادارہ و ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا عمل جاری ہے جس سے معیشت کی شرح نمو میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان الانگو پاچا میتھو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2025-30ء کے دوران معاشی شرح نمو میں7 فیصد کے پائیدار اضافہ کیلئے پاکستان کو سرمایہ کاری کی شرح میں دوگنا اضافہ کرنا ہو گا اور بالخصوص نجی شعبہ کی سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ دینا ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گذشتہ 20 سال کے دوران نجی شعبہ کی سرمایہ کاری کی شرح 10 فیصد رہی جس کو 20 فیصد تک بڑھانا ہو گا۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ 2047ء تک پاکستان بہترین متوسط آمدنی والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا اور اس کی معیشت کا حجم 2 کھرب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی اور پائیدار شرح نمو کو یقینی بنانے کیلئے اصلاحات کا پروگرام جاری رکھنے کی ضرورت ہے اور اس میں 7 گنا تک اضافہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات اور معاشی استحکام کے نتیجہ میں پاکستان کی فی کس آمدن5 گنا تک بڑھنے کا امکان ہے۔
                     

متعلقہ عنوان :