موجودہ حکومت قومی احتساب بیورو کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے کوششیں کر رہی ہے، اٹارنی جنرل کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہیں ،بار کونسل کے لئے کام کرنے والے تمام وکلاء میرے دوست ہیں ،وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعہ 28 فروری 2020 00:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت قومی احتساب بیورو کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے کوششیں کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس قومی ادارہ کو مضبوط بنانے کے لئے تما م تر کوششیں کی جارہی ہیں ۔ نئے اٹارنی جنرل کے ساتھ تعلقات کے بارے میں وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ ان کے ساتھ ہمارے خوشگوار تعلقات ہیں اور اٹارنی جنرل کی مشاورت سے تمام تقرریاں کی جانی چاہیں ۔بار کونسل سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس کا کوئی ایشو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بار کونسل کے لئے کام کرنے والے تمام وکلاء میرے دوست ہیں ۔