جاپان، کرٴْوز شپ سے عملے کا انخلا شروع

جمعہ 28 فروری 2020 10:40

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) جاپان کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ یوکوہاما بندرگاہ پر لنگرانداز بحری جہاز ڈائمنڈ پرنسس کے عملے میں شامل ایسے افراد جن میں نئے کورونا وائرس کی موجودگی ثابت نہیں ہوئی تھی، نے جہاز سے اترنا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق بحری جہاز کے عملے کے اراکین کو سائتاما میں حکومت کے نامزدہ کردہ ایک مرکز میں گزشتہ روز منتقل کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ 240 افراد پر مشتمل عملے کو جہاز سے اترنے میں کئی دن لگیں گے،بیشتر اراکین جاپانی نہیں ہیں،قرنطینے کی 14 روزہ مدت کے اختتام کے بعد ان کے دوبارہ معائنے کیے جائیں گے۔ کورونا وائرس سے پاک ہونے پر انہیں جاپان سے اپنے ملکوں میں جانے کی اجازت دی جائے گی۔