اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون، 15 فلسطینی گرفتار، فیکٹری سیل، مشینری قبضہ

جمعہ 28 فروری 2020 10:45

مقبوضہ بیت المقدس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 15 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں لوہے کے آلات تیار کرنے والی ایک فیکٹری پر دھاوا بول کر اس کی مشینری قبضے میں لے لی ہے۔ مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے شمال مغربی رام اللہ میں دیر نظام کے مقام پر ایک کارروائی کے دوران فراس التمیمی نامی شہری کو حراست میں لے لیا۔

ادھر نابلس کے جنوبی علاقے زیتا جماعین میں اسرائیلی فوج نے ایک مسجد کے پیش امام جمعہ رمضان اور ایک دوسرے فلسطینی سفیان الحایک کو حراست میں لے لیا۔جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج نے ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا اور اس میں موجود میشنر اور دیگر سامان ضبط کرلیا۔

(جاری ہے)

بیت لحم میں اسرائیلی فوج نے الکرکفہ کے مقام پر تلاشی کے دوران شادی علی محمد حساسنہ کو حراست میں لیا۔

عایدہ کیمپ سے ایک سابق اسیر یاسین ابو سرور اور مصطفیٰ ابراہیم قنیص کو حراست میں لے لیا۔درایں اثناء اسرائیلی فوج نے بیت لحم میں تین سابق اسیران سمیت 8 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ حزما قصبے اور دوسرے مقامات سے 50 سالہ سابق اسیر عیسیٰ عودہ الخطیب، 21 سالہ احمد وحید الخطیب، 25 سالہ محمد فوزی الخطیب، اس کے بھائی احمد، 17 سالہ محمد رشدی صلاح الدین، 15 سالہ فادی حامد الخطیب،ٍ8 سالہ محمود حسین الخطیب اور رامی صبیح الخطیب کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :