نائیجیریا، سکیورٹی فورسز نیبوکو حرام کے چنگل سی143 افراد کو آزاد کرالیا

جمعہ 28 فروری 2020 10:45

ابوجہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) شمالی مشرقی نائیجیریا میں دہشتگرد تنظیم بوکو حرام کی قید میں پھنسے ہوئے 143 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نائیجیریا کے مقامی میڈیا کے مطابق بورنو ریاست کے بعض علاقوں مین دہشتگرد تنظیم بوکو حرام نے 143 افراد یرغمال بنائے ہوئے تھے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ سکیورٹی اہلکاروں کے آپریشن کے نتیجے میں تنظیم کے 3 کارندے مارے گئے جبکہ 23 کو گرفتار کرلیا گیا۔واضح رہے کہ نائیجیریا میں بوکو حرام کیکارروائیوں میں اب تک 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :