کرونا وائرس کے شکارپہلے مریض کی مبینہ آڈیوسامنے آگئی

علی بھائی میرے ساتھ روم میں رہے انہیں چاہیے کہ اپنی سکریننگ کرا لیں ، وائرس سے زیادہ تر اموات بزرگ افراد کی ہوئی، نوجوان کرونا سے لڑنے کی ہمت رکھتا ہے ۔ یحییٰ جعفری

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعہ 28 فروری 2020 10:56

کرونا وائرس کے شکارپہلے مریض کی مبینہ آڈیوسامنے آگئی
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تارہ ترین 28 فروری 2020ء ) کرونا وائرس سے مریض کا مبینہ آڈیو پیغام سامنے آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ مریض یحییٰ جعفری کا مبینہ آڈیو پیغام سامنے آگیا ہے۔اپنے پیغام میں یحییٰ خان نے کہا کہ میں کرونا وائرس کا شکار ہو چکا ہوں۔ تاہم ڈاکٹر نے کہا ہے کہ اس وائرس سے شراح اموات بہت کم ہیں۔ کرونا وائرس کا شکار افراد میں سے صرف ایک فیصد افراد کی موت ہوئی۔

یحییٰ جعفری کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کی اموا ت ہوئی ہے ان میں سے زیادہ ترکی عمر 60 سال سے زائد تھی۔ نوجوان اس وائرس سے لڑنے کی ہمت رکھتےہیں۔ زیارت کے دوران ان کے ساتھ موجود علی نامی شخص کو سکریننگ کا مشورہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ علی بھائی کو بھی چاہیے کہ وہ سکریننگ کرا لیں، کیونکہ وہ میرے ساتھ ایک ہی کمرے میں رہے تھے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کراچی میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا ، مریض کی شناخت 22 سالہ یحیٰی جعفری کے نام سے ہوئی، مذکورہ مریض کو نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایران کے ذریعے کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کے انکشافات سچ ثابت ہونے لگے۔ اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ کا کہنا کہ مریض کی شناخت 22 سالہ یحییٰ جعفری کے نام سے ہوئی ہے جس کو علاج کے لیے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یحییٰ جعفری ایران سے بس کے ذریعے پاکستان پہنچا تھا اور اسکے ساتھ اہل خانہ بھی موجود تھے جنکا بھی معائنہ کیا جا رہا ہے۔

اس حوالےسے ڈی جی ہیلتھ سندھ ڈاکٹر مبین کا کہنا ہے کہ مذکورہ مریض کو فوری طورپر آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اسکی نگہداشت کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ابھی مریض کے اندر کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت کا کہنا کہ متاثرہ مریض کو فوری طور پر آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ متاثرہ مریض کے ساتھ جہاز میں سفر کرنے والے دیگر افراد کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے۔