پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی زمینی مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں

’الصمصام 7‘ نامی مشقوں کے دوران سعودی فوج نے پاکستانی فوج کی گوریلا جنگ کی صلاحیت سے استفادہ کیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 28 فروری 2020 11:18

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی زمینی مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2020ء) سعودی عرب اور پاکستان کی دوستی اٹوٹ ہے، دونوں میں سب سے بڑا رشتہ اسلامی اخوت کا ہے۔ پاکستان پر جب بھی کوئی بحران آیا ہے تو سعودی فرمانرواؤں نے پاکستان کا ڈٹ کر ساتھ دیا ہے۔ اسی وجہ سے پاکستانی عوام سعودی عرب کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان عسکری لحاظ سے بھی گہرے تعلقات استوار ہیں۔

اسی سلسلے میں 14فروری 2020ء کو سعودی عرب اور پاکستانی افواج کی مشترکہ بری مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ حفر الباطن میں ہونے والی ان مشقوں کو ’الصمام 7 ‘ کا نام دیا گیا تھا۔ جو گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گئیں۔ ’شمال 2‘ میدان میں کی جارہی ہیں۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی پاکستانی بری مشقوں کے آخری دن سعودی بری افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر اور پاکستانی افواج کے انسپکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا موجود تھے۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں کے فوجی دستوں نے ان مشقوں کے دوران در اندازوں سے نمٹنے، ان کا محاصرہ کرنے اور گوریلا جنگ سے متعلق مہارت میں اضافہ کیا ۔واضح رہے کہ ان فوجی مشقوں کے آغاز پر سعودی وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا تھاکہ یہ مشقیں افواج کی جنگی مہارت و قابلیت کا معیار مزید بلند کرنے کے لیے کی جارہی ہیں۔ فوجی مشقوں کے کمانڈر میجر جنرل اسٹاف منصور بن عبداللہ القرنی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ یہ مشقیں سعودی بری افواج اور برادر و دوست ممالک کی افواج کے درمیان مشترکہ مشقوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ان ممالک میں پاکستان شامل ہے۔القرنی نے مزید کہا کہ فریقین نے ان مشقوں کی تیاریاں پہلے سے کرلی تھیں۔ ان میں سعودی عرب اور پاکستان کے دستے شامل ہیں۔ سعودی دستہ ’فیصلہ کن طوفان‘ اور ’بحالی آرزو ‘حربی کارروائیوں میں شرکت کرچکا ہے جبکہ پاکستانی دستہ گوریلا جنگ کا تجربہ رکھتا ہے۔بریگیڈیئر اسٹاف مناور بن محمد الحربی نے بتایا کہ یہ مشقیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فوجی تعاون کے معاہدے کا حصہ ہیں۔

سعودی فوجی قیادت نے یہ معاہدہ بری افواج کے سپاہیوں کی حربی استعداد مسلسل بہتر بنانے کے لیے ضروری فوجی مشقوں کے جذبے سے کیا ہے۔شمالی ریجن میں سعودی افواج کے کمانڈر میجر جنرل اسٹاف صالح الزہرانی نے کہا کہ’ الصمصام 7‘ پاکستانی افواج کے ساتھ سعودی افواج کی سابقہ مشقوں کا ایکسٹیشن ہے۔ ان سے گوریلا جنگ کی لیاقت بڑھے گی اور ان مشقوں میں اس کی تربیت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :