حج درخواست فارم میں ختم نبوت ؐ کا کالم ختم کرنے کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور

جمعہ 28 فروری 2020 11:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) وفاقی مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے سوشل میڈیا پر حج درخواست فارم میں بیان حلفی کے خاتمے کی سخت الفاظ میں تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے افواہیں سراسر غلط ہیں، ختم نبوت ؐ کا کالم ختم کرنے کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک وضاحتی بیان میں انہوں نے کہا کہ کافی دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات چل رہی ہیں کہ حج فارم میں بیان حلفی ختم کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جو افواہیں پھیلائی جارہی ہیں وہ سراسر غلط ہیں ۔ اصل میںحج فارم کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ایک حج فارم اور دوسرا ڈیٹا فارم ہے ۔ ختم نبوتؐ کے حوالے سے بیان حلفی پہلے کی طرح اور پہلے والی عبارت میں ہی موجود ہے۔ اس پر دستخط یا انگوٹھا لگائے بغیر حج فارم مکمل نہیں ہو سکتا۔ کوئی ختم نبوتؐ کا کالم ختم کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا کیونکہ ختم نبوتؐ پر ہمارا ایمان اور یقین ہے۔

متعلقہ عنوان :