کشمیری تارکین وطن کشمیر کا مسئلہ اجاگر کرنے کے لیے کوششیں تیز اور دنیا کو مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم سے آ گاہ کریں

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں سید فیض نقشبندی ودیگر کی پاکستان کے دورے پر آ ئے تحریک حق خود ارادیت کے وفد سے گفتگو

جمعہ 28 فروری 2020 11:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں سید فیض نقشبندی،شیخ عبدالمتین، پروپز احمد شاہ،عبدالمجیدملک،میاں مظفر،شمیم شال اور انجنئر مشتاق محمود نے کہا ہے کہ کشمیری تارکین وطن کو کشمیر کا مسئلہ اجاگر کرنے کے لیے کوششیں تیز اور دنیا کو مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم سے آ گاہ کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان کے دورے پر آ ئے ہوئے جموں وکشمیر تحریک حق خود ارادیت کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا جس نے حریت کانفرنس کے دفتر کا دورہ کیا۔ حریت رہنماؤں نے کہا کہ کشمیری تارکین وطن کو دنیا میں کشمیر کے تنازعے کو اجاگر کرنے میں مزید تیزی لانا ہوگی،جو کوئی بھی کشمیر کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اس کو سراہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم سے آ گاہ کرنے کی ضرورت ہے۔