امریکی ریاست میری لینڈ کی عدالت کا بالٹی مور کی سابق میئر کو کرپشن پر 3 سال قید کی سزا کا حکم

جمعہ 28 فروری 2020 11:55

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) امریکی ریاست میری لینڈ کی عدالت نے بالٹی مور کی سابق میئر کیتھرین پوگ کو کرپشن پر 3 سال قید اور ایک ملین ڈالر تک جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا۔ ڈیموکرٹ کیتھرین پوگ نے دھوکہ دہی اور ٹیکس چوری کا الزام ثابت ہونے پر گزشتہ سال نومبر میں میئر کے عہدے سے استعفی دیا تھا۔

(جاری ہے)

فیڈرل پراسیکیوٹر کے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کیتھرین پوگ نے 2012 ء اور 2018 ء کے دوران مقامی کمپنیوں کو اپنے بچوں کی کتاب ’’ہیلتھی ہولی‘‘ کی فروخت کے لیے ہزاروں ڈالر خرچ کیے اور بعض اوقات کتابوں کی فراہمی نہیں کی گئی تھی۔

اس حوالے سے کیتھرین پوگ نے اپنی ایک وڈیو میں کرپشن اور ٹیکس چوری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس اقدام نے بالٹی مور کے تاثر کو خراب کیا ہے۔ میری لینڈ کے ڈسٹرکٹ جج ڈیبوراہ چیسانائو نے کہا کہ یہ کوئی چھوٹی غلطی نہیں تھی بلکہ یہ بہت بڑا فراڈ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ’’بالٹی مور سن‘‘ نے انکشاف کیا کہ یونیورسٹی آف میری لینڈ سسٹم نے 2012 اور 2018 ء کے دوران کیھرین پوگ کے بچے کی کتاب ’’ہیتلھی ہولی‘‘ کی ایک لاکھ کاپیاں خریدنے کے لیے 5 لاکھ ڈالر خرچ کیے۔