’پنڈی بوائز‘کی جانب سے سٹیڈیم کی صفائی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ڈین جونز کو گراونڈ کلین کرتا دیکھ کر پوری قوم پر طنز کرنیوالو دیکھ لو ہمارے پنڈی بوائز اپنا گراونڈ خود صاف رہے ہیں: سوشل میڈیا صارف

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 28 فروری 2020 12:10

’پنڈی بوائز‘کی جانب سے سٹیڈیم کی صفائی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28فروری2020ء ) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین گزشتہ روز کھیلے گئے میچ کے بعد ’پنڈی بوائز‘کی جانب سے سٹیڈیم کی صفائی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ہیں۔ایک سوشل میڈیا صارف نے میچ کے بعد ٹویٹر پر انکلوژرزکی صفائی کی تصاویر اپ لوڈ کرکے لکھا کہ’’ڈین جونز کو گراونڈ کلین کرتا دیکھ کر پوری قوم پر طنز کرنے والو دیکھ لو ہمارے پنڈی بوائز اپنا گراونڈ خود صاف رہے ہیں، پر یہ تصویریں ہرگز شیئر مت کی جیئے گا کیونکہ ان تصویروں سے پاکستان کا مثبت چہرہ نظر آتا ہے اور وہ ہم نے ہرگز کسی کو نہیں دکھانا‘‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کے بعد آفیشلز اور کھلاڑی پانی کی بوتلیں پھینک کر چلے گئے تھے۔

(جاری ہے)

کراچی کنگز کے ہیڈکوچ ڈین جونز نے بوتلیں اور کچرا سمیٹ کر ڈسٹ بن میں ڈالا اور دوسروں کے لیے بہترین مثال قائم کی۔ کنگز کے غیر ملکی ہیڈکوچ ڈین جونز جن کا تعلق آسٹریلیا سے ہے وہ میچ کے بعد گراؤنڈ کی صفائی کرتے دکھائی دیے۔

میچ ختم ہونے کے بعد ڈین جونز نے کھلاڑیوں کے بیٹھنے کی جگہ(ڈگ آؤٹ ) کی صفائی کی۔ غیرملکی کوچ ڈین جونز کے اس عمل کو لوگوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔کراچی میں کھیلے گئے میچ میں گزشتہ روز کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو دلچسپ مقابلے کے بعد دس رنز سے ہرا دیا تھا۔ کنگز نے چار وکٹوں کے نقصان پر دو سو ایک رنز بنائے۔پشاور زلمی کی ٹیم بیس اوورز میں سات وکٹ کے نقصان پر ایک سو اکانوے رنز بنا سکی۔
’پنڈی بوائز‘کی جانب سے سٹیڈیم کی صفائی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل