کینیڈا کی اپنے شہریوں کو بھارتی سفر سے گریز کی ہدایت

پاکستان اور بنگلہ دیش کی سرحدوں سے بھی بھارتی شہروں میں داخل نہ ہوں،نیاحکمنامہ جاری

جمعہ 28 فروری 2020 12:15

کینیڈا کی اپنے شہریوں کو بھارتی سفر سے گریز کی ہدایت
ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) کینیڈا کی حکومت کی جانب سے ایک نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں اس نے اپنے شہریوں کو بھارت جانے سے گریز کرنے کی ہدایات کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق حکومتِ کینیڈا کے حکم نامے میں کہا گیا کہ کینیڈین شہری خاص طور پر گجرات، پنجاب، راجستھان، اروناچل پردیش، آسام، منی پور نہ جائیں۔کینیڈا کی جانب سے پاکستان اور بنگلہ دیش کی سرحدوں سے بھارتی شہروں میں بھی کینیڈین شہریوں کو نہ جانے کی ہدایات کی گئی ہے۔واضح رہے کہ کینیڈا نے بھارت کی حالیہ صورتِ حال اور دہشت گردی کے خدشات پر سفری پابندیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔