لاہورقلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ بارش کے باعث متاثر ہونیکا خدشہ

موسلادھار بارش کے بعد گرائونڈ میں پانی موجود،میدان اور پچ کی کنڈیشن دیکھ کر فیصلہ کیا جائیگا: پی سی بی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 28 فروری 2020 13:43

لاہورقلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ بارش کے باعث متاثر ہونیکا ..
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28فروری2020ء ) راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والا میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 2020ء کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم راولپنڈی میں گزشتہ رات سے ہونے والی موسلا دھار بارش نے شائقین کرکٹ کو پریشان کردیا ہے، آج رات 8 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور2017ء کی پی ایس ایل چیمپئن پشاور زلمی کے درمیان میچ کھیلا جانا ہے تاہم بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

بارش کے باعث پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے گراؤنڈ میں پانی کھڑا ہوگیا ہے تاہم گراؤنڈ انتظامیہ نے پچ کو کورز سے ڈھانپ رکھا ہے جب کہ سٹیڈیم میں نکاسی آب کے لیے ٹیمیں متحرک ہیں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کو راولپنڈی میں ہونے والے میچز بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ میدان اور پچ کی کنڈیشن دیکھ کرآج کے میچ کا فیصلہ کیا جائے گا، شائقین کرکٹ کے جوش و جذبہ کا اندازہ ہے لہذا میچ کے انعقاد کی ہر ممکن کوشش ہے۔