کرونا وائرس کا خطرہ: مفتی منیب الرحمان کی عوام سے جھوٹی افواہیں نہ پھیلانے کی اپیل

حدیث میں ہے کہ جب بھی مہلک وبا آئے تو جہاں ہیں وہاں ہی رہیں ، اسلام نے بھی ایسی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اپنانے کا حکم دیا ہے،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

Khurram Aniq خُرم انیق جمعہ 28 فروری 2020 14:32

کرونا وائرس کا خطرہ: مفتی منیب الرحمان کی عوام سے جھوٹی افواہیں نہ پھیلانے ..
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-28فروری2020ء) چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والا کرونا وائرس اب پاکستان میں بھی پہنچ گیا ہے۔ابھی تک دو مریضوں میں اس کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر کی جا رہی ہیں۔ اسی پر بات کرتے ہوئے ایک نجی ٹی وی چینل پر ممتازعالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ حدیث میں ہے کہ جب بھی مہلک وبا آئے تو جہاں ہیں وہاں ہی رہیں ، اسلام نے بھی ایسی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اپنانے کا حکم دیا ہے۔

یہ ایک مہلک وبا ہے جس سے بچنے کے لئے ہمیں اقدامات کرنے چاہیئں اور میری عوام سے گزارش ہے کہ ان حالات میں کسی بھی قسم کی افواہیں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔تاجر برادری کو پیغا م دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میر ی گزارش ہے کہ ان حالات میں ضرورت کی اشیاء پر پابندی نہ لگائیں، عوام کو ہر قسم کا ریلیف فراہم کریں۔

(جاری ہے)

میڈیا نمائندوں سے بھی گزارش کی ہے کہ کسی بھی قسم کی افواہیں نہ دیں۔

یاد رہے کہ جب سے پاکستان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، اس کے بعد لوگوں کی ماسک خریدنے میں کافی مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے، یا تو ماسک ہے نہیں اور اگر کسی کو ماسک ملتا ہے تو اس کو مہنگا دیا جاتا ہے۔کراچی میں ماسک کی قلت نے عوام کو پریشان کر دیا ہے جس کے بعد لو گوں میں کرونا وائرس کے حوالے سے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ اسی پر بات کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے اپیل کی ہے کہ ایسے حالات میں کسی قسم کی افواہ پھیلانے سے گریز کرنا چاہیئے اور تاجر برادری کو چاہیئے کہ وہ ضرورت کی اشیاء مہنگی نہ کریں، عوام کو اس کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حدیث میں ہے کہ جب بھی مہلک وبا آئے تو جہاں ہیں وہاں ہی رہیں ، اسلام نے بھی ایسی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اپنانے کا حکم دیا ہے۔ یہ ایک مہلک وبا ہے جس سے بچنے کے لئے ہمیں اقدامات کرنے چاہیئں۔