سابق حکمرانوں کی پالیسیوں کے باعث مہنگائی ہے، موڈیز جیسے عالمی ادارہ تسلم کررہے ہیں کہ ملکی معیشت مستحکم ہے، آج دنیا کشمیر کے لئے آواز اٹھا رہی ہے، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید کا ایوان بالا میں اظہار خیال

جمعہ 28 فروری 2020 14:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کی پالیسیوں کے باعث مہنگائی ہے، موڈیز جیسے عالمی ادارہ تسلم کر رہے ہیں کہ ملکی معیشت مستحکم ہے، آج دنیا کشمیر کے لئے آواز اٹھا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں نہ صرف کشمیر امت مسلمہ کے لئے آواز اٹھائی، بھارت سیاسی اور سفارتی تنہائی کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے آرڈیننسز کو سینیٹ میں پیش کرنے، خطے بالخصوص مقبوضہ کشمیر میں سیکورٹی اور سیاسی صورتحال، حزب اختلاف کو مسلسل سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے، گھریلو اور صنعتی شعبوں میں گیس اور بجلی کی قلت، مہنگائی اور بچوں کے خلاف آئے دن وقوع پذیر ہونے والے گھنائونے جرائم سے متعلق تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئیسینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پانامہ کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی تو ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا، منی لانڈرنگ اور بدعنوانی سے متعلق دنیا بھر کے کرپٹ لوگ سامنے آئے، اس معاملے پر آواز اٹھانے پر عمران خان پر مقدمہ بنانا سیاسی انتقام تھا، عمران خان کے تمام اثاثوں کا جائزہ لیا گیا، انہوں نے 40 سال پرانی دستاویزات پیش کیں، ایک ایک پیسہ کا حساب دیا، وہ عدالت سے سرخرو ہوئے، انہیں صادق اور امین قرار دیا گیا، جن پر الزام تھا انہوں نے جعلی قطری خط اور معاہدہ نہیں کیا، خیبرپختونخوا میں پانچ سال حکومت میں کسی کو سیاسی انتقام کا شکار نہیں بنایا، ان کے خلاف مقدمات چل رہے ہیں، وہ ان کے ایک دوسرے کے خلاف بنائے ہوئے ہیں، ہمارے وزراء نے بدعنوانی کے الزامات پر استعفیٰ دیئے، سابق حکمرانوں کی پالیسیوں کے باعث مہنگائی ہے، موڈیز جیسے عالمی ادارہ تسلم کر رہے ہیں، ملکی معیشت مستحکم ہے اور اس کے ثمرات جلد عام آدمی کو میں گے، یہ سر کے درد کے علاج کے لئے لندن چلے جاتے ہیں، آج دنیا کشمیر کے لئے آواز اٹھا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں نہ صرف کشمیر امت مسلمہ کے لئے آواز اٹھائی، وزیراعظم عمران خان نے پوری دنیا کے سامنے بھارتی فاشزم کو بے نقاب کیا، بھارت سیاسی اور سفارتی تنہائی کا شکار ہے، ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا چاہیے۔