ماں نے 3 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے 10سالہ بچے کو قتل کر دیا

خاتون نے دس سالہ تنزیل کو قتل کرنے کے بعد لاش صندوق میں چھپا دی تھی، پولیس نے گرفتار کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 28 فروری 2020 14:41

ماں نے 3 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے 10سالہ بچے کو قتل کر ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-28فروری2020ء) ماں نے 3 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے 10سالہ بچے کو قتل کر دیا خاتون نے دس سالہ تنزیل کو قتل کرنے کے بعد لاش صندوق میں چھپا دی تھی، پولیس نے گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں دس سالہ بچے کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،دس سالہ بچےکو قتل کرنے والی بچے کی ہمسائی نکلی جس نے تفتیش کے دوران دل دہلا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کے علاقے میں ایک روز قبل لا پتہ ہونے والے دس سالہ بچے کی صندوق سے لاش برآمد ہو گئی ، پولیس نے ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا۔جب کہ خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ دس سالہ تنزیل ایک روز قبل اچانک لا پتہ ہو گیا تھا جس کاتھانہ شاہدرہ میں اغواء کا مقدمہ درج کرایا گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پولیس نے پڑوس میں واقع گھر میں صندوق سے بچے کی لاش برآمد کر کے ہمسائی زینب کو حراست میں لے لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق بچے کو منہ میں کپڑا ٹھونس کر قتل کیا گیا ۔ پولیس نے ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔اہلخانہ کا اس بارے میں موقف پیش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ تنزیل ہمسائے کے گھر سے چھوٹی بہن کے کھلونے واپس لینے گیا تھا مگر اس کے بعد واپس نہیں آیا۔

تنزیل کی لاش 12 گھنٹوں بعد ہمسائی کے گھر سے برآمد ہوئی۔مردہ خانے کی انتظامیہ کے مطابق تنزیل کے جسم کے نمونے لے کر پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی بھی بھجوائے جائیں گے۔رپورٹ کے بعد پتہ چلے گا کہ بچے کو کیسے قتل کیا گیا۔جب کہ اس حوالے سے ملزمہ نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ دس سالہ تنزیل نے کچھ عرصہ قبل میری 3 سال کی بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی جس کے بعد اسے قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ملزمہ سے قتل اور اغوا بابت تفتیش جاری ہے۔