کرونا وائرس کے باعث ایران کے سابق سفیر چل بسے

ویٹی کن میں بطور سفیر خدمات انجام دینے والے81 سالہ سعید ہادی تہران کے اسپتال میں زیرعلاج تھے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 28 فروری 2020 14:55

کرونا وائرس کے باعث ایران کے سابق سفیر چل بسے
تہران(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-28فروری2020ء) کرونا وائرس کے باعث ایران کے سابق سفیر چل بسے۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث ایران کے سابق سفیر سعید ہادی کا انتقال ہوگیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق وہ تہران کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔سعید ہادی ویٹی کن میں بطور سفیر خدمات انجام دے چکے ہیں، ان کی عمر 81 سال تھی۔واضح رہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔

ایران کی نائب صدر برائے خواتین اور عائلی امور معصومہ ابتکار بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ ایرانی نائب صدراسحاق جہانگیری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، ایرانی نائب صدر کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں اسحاق جہانگیری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل گزشتہ روز ایران میں نائب وزیر صحت ارج حریرچی اور رکن پارلیمنٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو چکی ہے۔جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 245 ہوچکی ہے۔ایرانی عوام نے تشویش کا اظہار کیا کہ حکام کورونا وائرس کی وباء کی شدت کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ چین کے بعد ایران میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ جبکہ چین میں گزشتہ سال ؤ دسمبر سے لے کر اب تک 2 ہزار 600 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ایران کے رکن پارلیمنٹ محمود سدیگی نے ٹویٹ میں بتایا کہ مجھ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور مجھے امید نہیں کہ زیادہ عرصہ زندہ رہ سکوں۔ علاوہ ازیں نائب وزیر صحت ارج ہریرچی نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا اعلان کیا۔ یہ ویڈیو ایران کے سرکاری ٹی وی پر نشر کی گئی۔ دریں اثناں پاکستان میں بھی دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، یہ دونوں افراد ایران سے پاکستان آئے تھے۔ حکومت پاکستان نے بھی کورونا وائرس سے نپٹن اور عوام کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات شروع کردیے ہیں۔