Live Updates

نواز شریف بہت خود دار انسان ہیں،حکومت نے کوئی صورتحال بنائی تو وہ اپنا علاج چھوڑ کرآ پاکستان جائینگے‘ احسن اقبال

حکومت کو بجٹ بنانے کا موقع دینا چاہیے، عوام کوپتہ چلے انہوں نے کتنی تباہی مچا دی ہے،اب میں واقعی ارسطو بن گیا ہوں

جمعہ 28 فروری 2020 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوازشریف کی بیماری کو متنازعہ بنانا بدترین سیاست ہے،نوازشریف بہت خوددار انسان ہیں،اگر حکومت نے کوئی ایسی صورتحال بنائی تو وہ اپنا علاج چھوڑ کرآ پاکستان جائیں گے پھر حکومت کو لگ سمجھ جائے گی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو رشتوں کا احساس نہیں ،جب باپ بیمار ہوتو بیٹی تڑپتی ہے۔

(جاری ہے)

مریم نوازکی ضمانت میرٹ پرمنظورہوئی ہے انہیں زبردستی ای سی ایل پر رکھنا غلط ہے، ہائیکورٹ میں ان کا کیس چل رہا ہے امید ہے انہیں باہر جانے کی اجازت دی جائے گی۔انہوںنے شہباز شریف کی واپسی کے حوالے سے کہ نوازشریف کی صحتیابی تک شہبازشریف کو ان کیساتھ رہنا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ حکومت کو بجٹ بنانے کا موقع دینا چاہیے، عوام کوپتہ چلنا چاہیے کہ انہوں نے کتنی تباہی مچا دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جیل میں دو ماہ میں اتنی کتابیں پڑھیں جتنی پانچ سال میں نہیں پڑھ سکا، سوشل میڈیا پر مجھے ارسطو کہا جاتا ہے اب میں واقعی ارسطو بن گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ2014ء میں پی ٹی آئی رہنمائوں پر دہشت گردی کے مقدمے بنتے تھے تاہم (ن) لیگ نے اپنے دور حکومت میں کسی کے خلاف بھی کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات