لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کی توسیع کا منصوبہ غیر قانونی قرار

ہیتھرو ایئرپورٹ انتظامیہ کاعدالتی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

جمعہ 28 فروری 2020 16:17

لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کی توسیع کا منصوبہ غیر قانونی قرار
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) برطانوی عدالت نے ہیتھرو ایئرپورٹ کی توسیع کا منصوبہ غیر قانونی قرار دے دیا، منصوبے کے تحت ہیتھرو ایئرپورٹ پر تیسرا رن وے تعمیر کیا جانا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی اپیل عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ہیتھرو ایئرپورٹ کی توسیع کے حوالے سے کسی بھی پالیسی کی منظوری سے قبل حکومت کو مزید کام کی ضرورت ہے۔ہیتھرو ایئرپورٹ نے عدالتی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے، عدالتی فیصلے کو 18 ارب ڈالر کے اس منصوبے کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ تیسرے رن وے کی تعمیر کی منظوری برطانوی حکومت نے 2018 میں دی تھی

متعلقہ عنوان :