عمرہ ویزوں کو معطل کرنا عارضی پیشگی اقدام ہے ، سعودی عرب

تمام کمپنیاں معتمرین کے امور کا جائزہ لیں اور انہیں تمام تر سہولیات پیش کریں،سعودی نائب وزیرحج وعمرہ

جمعہ 28 فروری 2020 16:17

عمرہ ویزوں کو معطل کرنا عارضی پیشگی اقدام ہے ، سعودی عرب
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) سعودی عرب میں حج و عمرہ کے نائب وزیر عبدالفتاح مشط نے کہاہے کہ مملکت کی جانب سے عمرے کے ویزوں کو معطل کرنے کا فیصلہ عارضی پیشگی اقدام ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گفتگو میں انہوں نے مزید بتایا کہ وزارت حج و عمرہ نے تمام کمپنیوں کو باور کرایا کہ وہ معتمرین کے امور کا جائزہ لیں اور انہیں تمام تر سہولیات پیش کریں۔

مشاط کے مطابق معتمرین کے تحفظ کے لیے تمام تر ہدایات پر عمل درامد کے سلسلے میں وزارت صحت کے ساتھ تعاون جاری ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز عمرے اور مسجد نبوی کی زیارت کے مقصد سے مملکت میں داخل ہونے پر عارضی پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اسی طرح مملکت نے کرونا وائس سے متاثرہ ممالک سے آنے والوں کے لیے سیاحتی ویزوں کے اجرا کو بھی معطل کر دیا ہے۔

وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سعودی شہریوں اور خلیج تعاون کونسل میں شامل ریاستوں کے شہریوں کے مملکت میں سفر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ تاہم بیرون ملک سعودی شہری اس پابندی سے مستثنی ہیں، وہ مملکت واپس آ سکتے ہیں۔ قومی شناخی کارڈ رکھنے والے افراد اور خلیج تعاون کونسل کے باشندے سعودی عرب سے باہر اپنے ملکوں کا سفر کرسکتے ہیں۔