ادلب میں اقدامات نہ کیے تو حالات قابو سے باہر ہوجائیں گے،اقوام متحدہ

ترکی شام میں جھڑپوں سے الگ اور روس سے فضائی میزائل دفاعی نظام کی خریداری سے دست بردار ہو جائے،امریکا

جمعہ 28 فروری 2020 16:23

ادلب میں اقدامات نہ کیے تو حالات قابو سے باہر ہوجائیں گے،اقوام متحدہ
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوژارک نے خبردار کیا ہے کہ شمال مغربی شام میں فوری اقدامات نہ کیے گئے تو وہاں جارحیت کا خطرہ ہر آن بڑھتا چلا جائے گا۔دوسری جانب امریکا نے ترکی پر زور دیاہے کہ وہ شام میں جھڑپوں سے خلاصی حاصل کرے اور روس سے فضائی میزائل دفاعی نظام کی خریداری سے دست بردار ہو جائے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دوژارک نے ایک بیان میں باور کرایا کہ سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ایک بار پھر فوری فائر بندی کے حوالے سے اپنے مطالبے کو دہرایا اور وہ ادلب صوبے میں شہریوں کی جانب بڑھتی عسکری جھڑپوں کے خطرے کے سلسلے میں خصوصی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔دوسری جانب امریکا نے ترکی پر زور دیا کہ وہ شام میں جھڑپوں سے خلاصی حاصل کرے اور روس سے فضائی میزائل دفاعی نظام کی خریداری سے دست بردار ہو جائے۔

متعلقہ عنوان :