کراچی میں بس نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا، 2 افراد جاں بحق

جمعہ 28 فروری 2020 16:56

کراچی میں بس نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا، 2 افراد جاں بحق
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) شیر شاہ میں نادرا آفس کے قریب بس نے موٹرسلائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیر شاہ نادرا آفس کے قریب بس نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے ہلاک و زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے میں منی بس میں سوار 8 افراد زخمی ہوئے جن کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے جب کہ حادثہ منی بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔