پشاور، کینٹ ڈویژن میں کار لفٹنگ اور چوری میں ملو ث5 رکنی گروہ گرفتار

جمعہ 28 فروری 2020 16:58

پشاور، کینٹ ڈویژن میں کار لفٹنگ اور چوری میں ملو ث5 رکنی گروہ گرفتار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) پشاور پولیس نے کینٹ ڈویژن میں کار لفٹنگ اور چور ی میں ملوث5 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلا ت کے مطابق مدعی سجاد خان نے پولیس کو رپورٹ درج کر اتے ہوئے بیا ن کیا کہ وہ نمازکیلئے مسجد گیا اور جب نماز سے واپس آیا تو نا معلوم ملزمان اس کی گاڑی چوری کر کے لے گئے، اسی طرح مسمی رحمت حسین نے تھانہ تہکال پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ وہ میڈیسن کا کاروبار کرتا ہے اور کسی نے اس کے گھر سے 7 لاکھ روپے چوری کرلیے ہیں، جس پر ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ تصور اقبال کی سرابراہی میں ڈی ایس پی ٹاون مختیا ر خان اور ایس ایچ او تھانہ ٹاون محمد آصف اور ایس ایچ او تھانہ تہکال شہریار خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا ، جنہوں نے جدید سائنسی خطو ط پر سراغ لگا کر 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران گاڑیاں چوری کرنے کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے 5عدد گاڑیاں برآمد کرلی گئیں۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ایس ایچ او تھانہ تہکال شہریار خان نے کارروائی کے دوران چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 6 لاکھ روپے برآمد کر لیے۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران ان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔