تحصیل غازی میں دو موٹر سائیکل میں تصاد م ، 17 سالہ نوجوان جاں بحق

جمعہ 28 فروری 2020 17:00

تحصیل غازی میں دو موٹر سائیکل میں تصاد م ، 17 سالہ نوجوان جاں بحق
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) تحصیل غازی میں دو موٹر سائیکل میں تصاد م ، 17 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ ایک نوجوان زخمی ، غازی پولیس نے حادثہ کا مقدمہ درج کر لیا ۔ جاں بحق ہونے والا نوجوان گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوئیٹرہ میں دسویں جماعت کا طالب علم تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل غازی میں گورنمنٹ ہائی سکول کوئیٹرہ کا دسویں جماعت کا طلب علم افتخا ر علی ولد داود خان ساکن باغدرہ تحصیل غازی سکول سے چھٹی کے بعد گھر جا رہا تھا کہ جہاری کس روڈ پر گواری کی جانب سے آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل نے ٹکر مار دی جس سے افتخار علی عمر 17سال شدید زخمی ہو گیا ہے ۔

جس کو شدید زخمی حالت میںغازی ہسپتال لایا گیا جہاں سے تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ تربیلا غازی سے ایم ایچ راولپنڈی ریفر کر دیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ہے ۔ جس کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے غازی ہسپتال لا یا گیا ۔جبکہ دوسرے موٹر سائیکل سوار کو بھی معمول زخمی ہوا ہے۔ غازی پولیس نے متوفی نوجوان کے پھوپھی زاد بھائی وقاص علی کی درخواست پر حادثہ کی ایف آئی آر زیر دفعہ 279,380,427 کے تحت درج کر لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :