انٹارکٹکا میں آسمان سے سرخ برفباری ہونے لگی

آسمان سے گرنے والی سرخ برف نے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 28 فروری 2020 16:40

انٹارکٹکا میں آسمان سے سرخ برفباری ہونے لگی
انٹارکٹکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 فروری 2020ء) انٹارکٹکا میں آسمان سے گرنے والی سرخ برف نے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا۔تفصیلات کے مطابق موسم سرما میں لوگ برفباری سے خوف لطف اندوز ہوتے ہیں۔دنیا بھر کے مختلف مقامات جب برفباری کی وجہ سے سفید چادر اڑھ لیتے ہیں تو سیاح اس طرف امڈ آتے ہیں اور اس خوبصورتی سے خوف لطف اندوز ہوتے ہیں۔

لیکن یہی برفباری اگر سفید رنگ کی بجائے سرخ رنگ میں ہو تو یقینی طور پر خوف کی علامت بن جاتی ہے۔ایسا ہی واقعہ انٹارکٹکا میں پیش آیا،جہاں ہونے والی سرخ برفباری نے سڑکوں کو خون سے رنگ دیا۔جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔جہاں کچھ لوگ اس سے خوفزدہ ہو رہے ہیں وہیں سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے زندگی میں سرخ برفباری پہلی بار دیکھی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سرخ رنگ کی برف کم سورج کی روشنی کی عکاسی کرتی ہے اور تیزی سے پھیلنے کا سبب بھی بنتی ہے۔ سائنسدانوں کا مزید کہنا ہے کہ آب و ہوا کی تبدیلی کی وجہ سے بھی برفباری کا رنگ سرخ ہو گیا ہے۔’وردناڈسکی‘ نامی ریسرچ بیس میں کام کرنے والے سائنسدانوں نے اسے ’راسبیری برف‘ کا نام دیا ہے۔

جب کہ انٹارکٹکا کی وزارت کا اپنے مراسلے میں کہنا ہے کہ اس طرح پڑنے والی برف اپنے گہرے سرخ رنگ کی وجہ سے آب و ہوا کی تبدیلی میں معاون ہوتی ہے۔جب سردیوں میں سر درد درجہ حرارت واپس اپنی جگہ پر آ جاتا ہے باضابطہ طور پر برف کی سرخ رنگ ختم ہوجاتی ہے اور برف واپس اپنی سفید رنگ میں آ جاتی ہے۔آرکٹک ،الپس اور دیگر اونچے پہاڑی ماحولیات کے ساتھ ساتھ انٹارکٹکا میں دیکھا جاتا ہے۔