تربیلا ڈیم میں پانی کے سطح میں کمی کا سلسلہ جاری

جمعہ 28 فروری 2020 17:02

تربیلا ڈیم میں پانی کے سطح میں کمی کا سلسلہ جاری
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) تربیلا ڈیم میں پانی کے سطح میں کمی کا سلسلہ جاری ، تربیلا ڈیم میں پانی کے ذخیرہ میں 53فٹ تک کمی آگئی۔ پانی کی کمی سے تربیلا بجلی گھر کے 14پیداواری یونٹ بند ہو گئے ۔ تین پیداواری یونٹ بجلی کی پیدا کر رہے ہیں ۔ تربیلا بجلی گھر میں بجلی پیداوار میں مزید کمی آگئی۔تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کی ڈیلی رپورٹر میں بتایا گیا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی ذخیرہ میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ڈیم میں پانی کی سطح میں بھی مزید کمی آگئی ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح کم ہر کر 1443.65فٹ پر پہنچ گئی ہے۔ بجلی کی پیداوار اور زرعی مقاصد کے لئے ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 53 فٹ تک رہ گیا ہے ۔ ڈیم میں پانی کی آمد 22ہزار چھ سو کیوسک جبکہ ڈیم سے پانی کا اخراج40ہزار کیوسک ہے۔ تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی موجودہ پیداوار کے حوالے سے بتایا گیا کہ تربیلا بجلی گھر کے چودہ پیداواری یونٹ بند ہو گئے ہیں ۔ صرف تین پیداواری یونٹ بجلی پیدا کر ریئے ہیں ۔ جن سے چار سو 59 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :