بھارت پاکستان کے ساتھ محدود جنگ شروع کرنا چاہتا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعطم عمران خان سے ملاقات کی ۔ سینئر تجزیہ کار صابر شاکر کا دعویٰ

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعہ 28 فروری 2020 17:28

بھارت پاکستان کے ساتھ محدود جنگ شروع کرنا چاہتا ہے
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 28 فروری 2020ء ) سینئر تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا ہے کہ پاکستان کو انٹیلی جنس موصول ہوئی ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ محدود جنگ چھیڑ سکتا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کے بعد دہلی میں مسلمانوں پر جاری مظالم سے توجہ ہٹانہ چاہتا ہے۔ تاہم ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار نے گزشتہ روز کی نیوز بریفنگ میں بھارت کو واضح پیغام دے دیا ہے۔

صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بریفنگ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوئی۔ ملاقات میں تمام عوامل کو زیر بحث لایا گیا ۔ ملاقات میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر تمام انٹیلی جنس موجود ہے۔ آرمی چیف نے وزیراعظم کی ملاقات میں بھارتی جنگی تیاروں پر بریفنگ دی گئی تاہم آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

صابر شاکر نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار نے بھی واضح پیغام دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی روک تھام کے لئے تمام آپشن موجود ہیں تاہم فیصلہ موجودہ حکومت کو کرنا ہے کہ حملہ کرنا ہے یا نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم بھارت کی سوچ سے بہت زیادہ جواب دے گے۔ یاد رہے گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ سب کو 27 فروری کا دن مبارک ہو،27 فروری کا دن ہماری زندگی میں روشن باب ہے۔

اپنے تمام شہدا کے لواحقین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔عوام اور افواج پاکستان نے مشکل وقت کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ گزشتہ سال 27 فروری کو جنگ دروازے پر دستک دے چکی تھی۔پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستان پر بے جا الزام لگائے۔ پاکستان نے بھارت کو پلوامہ پر تحقیقات کی پیشکش کی۔پاکستان بھارت کے حملے کے لیے تیار تھا۔پاکستان نے دشمن کو اپنے حملے سے سرپرائز کر دیا۔ہم نے وطن کی سرحدوں کا دفاع اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔آج کے دن غازیوں کے عزم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ میجر جنرل بابر افتخار نے مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ رہیں گے۔