واش روم میں بچے کی پیدائش کا واقعہ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کانوٹس ، غفلت کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم

جمعہ 28 فروری 2020 18:25

واش روم میں بچے کی پیدائش کا واقعہ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کانوٹس ، غفلت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جناح ہسپتال میں واش روم میں بچے کی پیدائش کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ واش روم میں بچے کی پیدائش افسوسناک امر ہے۔ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے اورغفلت کے ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔