شوبز اسٹار ثنا جاوید پشاور زلمی کی خیرسگالی سفیر مقرر

پی ایس ایل سیزن فائیو میں پشاور زلمی کو سپورٹ کریں گی

جمعہ 28 فروری 2020 19:10

شوبز اسٹار ثنا جاوید پشاور زلمی کی خیرسگالی سفیر مقرر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) شوبز اسٹار، معروف اداکارہ اور ماڈل ثنا جاوید کو پشاور زلمی کا خیرسگالی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ ثنا جاوید پی ایس ایل سیزن فور کی طرح سیزن فائیو میں بھی پشاور زلمی کو سپورٹ کریں گی۔

(جاری ہے)

چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ثنا جاوید کو پشاور زلمی کا۔حصہ بننے پر خوش آمدید کہا ہے ۔ خانی، رومیو ہیر جیسے میگا ہٹ ڈراموں میں اداکاری سے لاکھوں دلوں میں گھر کرنیوالی ثنا جاوید کا شمار اس وقت سب سے مقبول نوجوان اداکارہ کے طور پر کیا جاتا ہے ۔