لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رئوف انجری کا شکار

بقیہ میچز میں شرکت غیر یقینی ، آزاد کشمیر سے فاسٹ بولر سلمان ارشاد متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل

جمعہ 28 فروری 2020 19:10

لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رئوف انجری کا شکار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رئوف انجری کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کی پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز میں شرکت غیر یقینی ہے۔اعلامیے کے مطابق ان کے متبادل کے طور پر آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر سلمان ارشاد کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سلمان ارشاد بھی لاہور قلندرز کے پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کے ستارے ہیں، وہ 2018 میں بھی قلندرز کی جانب سے پی ایس ایل کھیل چکے ہیں، اس ایڈیشن میں انہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں مصباح الحق کی وکٹ لے کر اپنی مہارت دکھادی تھی۔

حارث رئوف ابتدائی تجزے کے مطابق ٹخنے کی انجری کا شکار ہے، انہیں ری کوور ہونے کے لئے آرام درکار ہے۔لاہو قلندرز کے چیف آپریتنگ آفیسر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ بظاہر کوئی فریکچر نہیں لیکن مزید ٹیسٹس ہوں گے، حارث رئوف پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں اور ان کی فٹنس اہم ترجیح ہے۔حارث رئوف کو فی الحال ریلیز نہیں کیا جارہا، وہ قلندرز کے اسکواڈ کے ساتھ رہ کر فٹنس کی بحالی کا کام جاری رکھیں گے۔