قائداعظم پولو گولڈ کپ ،پی بی جی رسالہ نے ری مانٹس ،اے ایس سی پولو ٹیم نے پیبل بریکر کو شکست دیدی

جمعہ 28 فروری 2020 19:10

قائداعظم پولو گولڈ کپ ،پی بی جی رسالہ نے ری مانٹس ،اے ایس سی پولو ٹیم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام زمین نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2020 کے چوتھے روز دو میچز ہوئے۔ پہلے میچ میں پی بی جی رسالہ نے ری مانٹس کو 14-4 سے جبکہ دوسرے میچ میں اے ایس سی پولو ٹیم نے پیبل بریکر کو سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق زمین نیشنل اوپن کے مقابلے دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی اچھی تعدادموجود تھی۔

اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر اعظم حیات نون، آغا مرتضی، عثمان حئی، ثاقب خان خاکوانی،آغا نجیب رضا، سیکرٹری کرنل (ر) مدثر شریف، زمین ڈاٹ کام کی ٹیم اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پہلے میچ میں پی بی جی رسالہ نے ری مانٹس کو 14-4 سے ہرایا۔

(جاری ہے)

پی بی جی رسالہ کی طرف سے راجہ میکائل سمیع نے پانچ، حمزہ موازخان اور نکلوس نے چار چار جبکہ کرنل رب نواز ٹوانہ نے ایک گول سکور کیا جبکہ ری مانٹس کی طرف سے جولیوالبرٹونے تین جبکہ محمد اختر نے ایک گو ل سکور کیا۔

دوسرے میچ میں اے ایس سی پولو ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد فیورٹ پیبل بریکر کی ٹیم کو 9-5 سے ہرا دیا۔ اے ایس سی پولو ٹیم کی طرف سے ممتاز عباس نیازی اور راجہ سمیع اللہ نے تین تین، الیوکیو نے دو جبکہ کرنل توصیف نے ایک گول سکور کیا۔ پیبل بریکرکی طرف سے خوان کروز لوساڈا نے چار جبکہ بلال حئی نے ایک گول سکور کی۔

متعلقہ عنوان :