وفاقی حکومت کا سندھ کی جامعات میں ثقافتی پروگرام میں پابندی کا مراسلہ خلاف آئین ہے ،نثار کھوڑو

جمعہ 28 فروری 2020 19:12

وفاقی حکومت کا سندھ کی جامعات میں ثقافتی پروگرام میں پابندی کا مراسلہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) سندھ کی جامعات کے پروچانسلر و صوبائی مشیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نثار کھوڑو نے کہا ہے کے وفاقی حکومت کا سندھ کی جامعات میں ثقافتی، علاقائی اور قومی پروگرامز پر پابندی عائد کرنے کا مراسلہ آئین کی روح اور صوبائی خودمختاری کے خلاف ہے۔ جمعے کو جاری پالیسی بیان میں نثار کھوڑو نے کہا ہے کے وفاقی حکومت کے سندھ کی جامعات میں ثقافتی سرگرمیوں پر پابندی والے مراسلے کے متعلق وزیراعظم پاکستان کو احتجاجی خط لکھوں گا۔

انہوں نے کہا کے وفاقی حکومت سندھ کی جامعات میں ثقافتی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرکے آمر ایوب خان کا دور واپس لانا چاھتی ہے۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کے وفاقی حکومت کا ایسا اقدام ملک مین ون یونٹ لاگو کرنے کی کوشش ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا ہے کے سندھی زبان اور ثقافت ھزاروں سال پرانی ہے اور سندھ اپنی ثقافت اور زبان سمیت اپنے علاقائی پروگرامز پر ایسی کوئی پابندی قبول نہیں کرے گی نہ کسی قسم کی مصلحت کرے گی۔

انہوں نے کہا کے وفاقی حکومت بتائے کے اگر وفاق کو ثقافت سے اتنی نفرت ہے تو پہر بابا بلے شاہ، علامہ اقبال، شاہ عبداللطیف بھٹائی( رح )کی شاعری کو بھی گایا جانے سے کیا روکا جائے گا۔ صوبائی مشیر نے کہا ہے کے وفاقی حکومت جواب دے کے وفاق اگر کو ثقافت سے اتنی نفرت ہے تو پہر عابدہ پروین کو ایوارڈ سے کیوں نوازا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کے ھم نے صوبائی خودمختاری کے لئے جدوجھد کی ہے اس لئے کوئی بھی ہمیں ثقافتی پروگرامز منعقد کرنے سے نہیں روک سکتا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کے ثقافت اورعلاقائی زبانیں اھمیت اور تاریخ رکھتی ہیں اس لئے وفاقی حکومت اینٹی کلچر اور اینٹی آئین اقدام اٹھانے سے گریز کرے۔ نثار کھوڑو نے وفاقی حکومت سے کہا ہے کے سندھ کی ثقافت کو پاکستان سمیت دنیا میں اجاگر کرایا جاتا ہے مگر وفاقی حکومت کس قانون کے تحت سندھ کی جامعات میں ثقافتی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنا چاہتی ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کیاس حوالے سے وزیراعظم پاکستان کو احتجاجی خط لکھا جائے گا۔