جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈووکیٹ کو ایف پی سی سی آئی کی لاء اینڈ جسٹس کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا

جمعہ 28 فروری 2020 19:12

جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈووکیٹ کو ایف پی سی سی آئی کی لاء اینڈ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) جسٹس ہیلپ لائن کے صدر انسانی حقوق کے علمبردار ندیم شیخ ایڈووکیٹ کو فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر انجم نثار نے FPCCI کی لاء اینڈ جسٹس کمیٹی کا سربراہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ فیڈرل سیکریٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن ڈاکٹر رحیم اعوان، فیڈرل سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی شعیب صدیقی، کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر منیر اے ملک، جنرل سیکریٹری جی ایم کورائی، پاکستان نرسز فورم کے سربراہ سلیم مائیکل ایڈووکیٹ، پنشنرز فورم کے شربراہ شوکت اسٹیفن، آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کراچی کے مرکزی چیئرمین سید ذوالفقار شاہ، لوبیسٹ کے سربراہ حارث امین بھٹی ، تاجر رہنما سنی گھنشام، مذہبی اسکالر بن المذاہب ہم آہنگی کے رہنما رائو ناصر علی جہانگیر، تنظیم الاعوان سندھ یوتھ کے صدر نور حسین اعوان، اعجار ولی، ذیشان اعوان، ہیومن رائٹس کمیشن سندھ کی سربراہ (ر) جسٹس ماجدہ رضوی، ویمن کمیشن سندھ کی سربراہ محترمہ نزہت شاہین، جسٹس (ر) شہاب سرکی، جسٹس (ر) قمر الدین بوہرا اور دیگر نے ندیم شیخ ایڈووکیٹ کو FPCCI کی لاء اینڈ جسٹس کمیٹی کا سربراہ مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ندیم شیخ ایڈووکیٹ کی خدمات کے اعتراف میں انہیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے وہ اپنی بہترین اور خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انہیں عہدہ برآں ہوکر اپنی صلاحیتوں سے تاجر برادری اور حکومت پاکستان کے درمیان پل کا کام کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وہ فرسٹ کلاس مجسٹریٹ ڈسٹرکٹ سائوتھ، وومن کمیشن سندھ کے رکن، کراچی ماس ٹرانسپورٹ کمیٹی کے رکن، جیل ریفارمز کمیٹی کے رکن، معذور افراد کی بہبود اور مزدوروں کی اصلاحات کیلئے بھی کام کررہے ہیں۔ ان کی تنظیم جسٹس ہیلپ لائن پاکستان کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک میں پاکستانیوں کی قانونی مدد کررہی ہے۔ ان کی سماجی اور پیشہ ورانہ خدمات کے نتیجے میں انہیں بے شمار اعزازات سے بھی نوازا گیا ہے۔ ان رہنمائوں نے ندیم شیخ ایڈووکیٹ کی ترقی، صحت، درازی عمر، تندرستی اور مزید عوامی خدمت کرنے کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔