دفاعی چیمپیئن پاکستان آرمی، سندھ اور پاکستان واپڈا قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ کے خواتین ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 28 فروری 2020 19:46

دفاعی چیمپیئن پاکستان آرمی، سندھ اور پاکستان واپڈا قومی نیٹ بال چیمپیئن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) دفاعی چیمپیئن پاکستان آرمی، سندھ اور پاکستان واپڈا قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ کے خواتین ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ پاکستان آرمی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان نیوی اور پاکستان پولیس کی ٹیموں نے مردوں کے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ خواتین کے سیمی فائنل اور مردوں کے کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل (آج) ہفتہ کو کھیلے جائیں گے۔

سابق رکن تحصیل کونسل سوات حاجی نواب خان، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محمد اعظم ڈار، ڈائریکٹر راجہ ذوالفقار اختر مختلف میچز کے مہمانان خصوصی تھے،جبکہ اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں، نائب صدر ملک ثمین خان اور کرنل (ر) غلام مرتضی شاہ، سیکرٹری جنرل سید گوہر رضا اور اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن شعبہ خواتین ثوبیہ سلطانہ چوہدری کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس بورڈ کے حمیدی ہال میں کھیلے گئے خواتین کے پہلے کوارٹر فائنل میں پاکستان آرمی نے خیبرپختونخوا کو 6-33 گول سے، دوسرے کوارٹر فائنل میں سندھ نے لمز کو 7-37گول سے اورتیسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان واپڈا نے اسلام آباد کو 3-47گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ مردوں کے لیگ مقابلوں میں پاکستان ائیرفورس نے پنجاب کو 21-37 گول سے، پاکستان آرمی نے پاکستان پولیس کو 21-48 گول سے، پاکستان واپڈا نے گلگت کو 17-50 گول سے، پاکستان نیوی نے اسلام آباد کو10-36 گول سے، پنجاب نے سندھ کو 23-29 گول سے،پاکستان ایئر فورس نے آزادجموں وکشمیر کو 3-29 گول سے ہرا دیا۔

خواتین کے لیگ مقابلوں میں پاکستان آرمی نے پنجاب کو 9-32 گول سے، سندھ نے اسلام آباد کو 7-37 گول سے، پنجاب نے آزاد جموں و کشمیر کو 1-24 گول سے، لمز نے گلگت کو 9-27 گول سے، اسلام آباد نے فاٹا کو4-28 گول سے شکست دی۔