یونیورسٹی آف ہری پور کے زیراہتمام انٹر کالجیٹ بوائز فٹ بال چیمپئن شپ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور نے جیت لی

جمعہ 28 فروری 2020 19:51

یونیورسٹی آف ہری پور کے زیراہتمام انٹر کالجیٹ بوائز فٹ بال چیمپئن شپ ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) یونیورسٹی آف ہری پور کے زیراہتمام ساتویں سالانہ انٹر کالجیٹ بوائز فٹ بال چیمپئن شپ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور نے جیت لی۔ فائنل میچ میں دلچسپ مقابلہ کے بعد یونیورسٹی آف ہری پور کی ٹیم کو 0-1 سے شکست دی۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہری پور پروفیسر ڈاکٹر انوارالحسن گیلانی نے چیمپئن شپ جیتنے پر فاتح ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

ڈائریکٹر سپورٹس رفیق خان کی نگرانی میں یونیورسٹی آف ہری پور میں منعقدہ ساتویں سالانہ انٹر کالجیٹ بوائز فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور اور یونیورسٹی آف ہری پور کے مابین کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا جبکہ دوسرے ہاف کے آخری دو منٹ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور کے محمد نعیم نے خوبصورت گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔

(جاری ہے)

اس طرح یونیورسٹی آف ہری پور کے زیراہتمام ساتویں سالانہ انٹر کالجیٹ بوائز فٹ بال چیمپئن شپ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور نے جیت لی اور ساتویں انٹر کالجیٹ بوائز فٹ بال چیمپئن شپ جیتنے کا قابل فخر اعزاز حاصل کر لیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انوارالحسن گیلانی اور ڈائریکٹر سپورٹس رفیق خان نے چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم پرنسپل اور سٹاف کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :