وزیراعظم کی بڑے بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے ذمہ دار بڑے بجلی چوری ہیں، وزیراعظم کو بریفنگ

جمعہ 28 فروری 2020 19:51

وزیراعظم کی بڑے بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطح اجلاس میں عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے بجلی چوروں کو کسی صورت نہ چھوڑا جائے اور ان کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں توانائی کے شعبے میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے لیے چوری کی روک تھام سے متعلق رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ چند ہزار روپے بل دینے والے بجلی چوروں سے کروڑوں روپے ریکور کرلئے گئے ہیں اور اب بھی کریک ڈائون جاری ہے اور ہزاروں افراد کیخلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کا خمیازہ غریب عوام کسی صورت برداشت نہیں کرے گی، بڑے بجلی چوروں کو کسی صورت نہ چھوڑا جائے۔ حکومت غریبوں کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔وزیراعظم عمران خان نے حکام کو مزید ہدایت کی کہ سیاسی مفاد کو بالائے طاق رکھ کر غریب کا تحفظ کریں، سابقہ ادوار حکومت میں بجلی چوری کرنے والوں سے رعایت برتی گئی، بڑے چوروں پر ہاتھ ڈالنے سے بجلی سستی ہونے کا موقع ملے گا۔

متعلقہ عنوان :