پاکستانی زائرین کو اگلے کچھ روز میں ایران سے واپس آنے کی اجازت دیں گے، ڈاکٹرظفرمرزا

مکمل اسکریننگ کے بعد ہی پاکستانی زائرین واپس آئیں گے، معاون خصوصی کا ٹوئٹر پر بیان

جمعہ 28 فروری 2020 19:51

پاکستانی زائرین کو اگلے کچھ روز میں ایران سے واپس آنے کی اجازت دیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا ہے کہ آہستہ آہستہ مکمل اسکریننگ کے بعد پاکستانی زائرین کوایران سے واپس آنے کی اجازت دیں گے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ تفتان زاہدان سرحد کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا ہے اوراب ہمارے پاس کورونا وائرس سے نمٹنے کا منصوبہ ہے جس پر عمل کریں گے۔ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ اگلے کچھ دنوں میں ہم آہستہ آہستہ مکمل اسکریننگ کے بعد پاکستانی زائرین کو گروپس میں ایران سے واپس آنے کی اجازت دیں گے۔ اس حوالے سے داخلی راستوں کو بھی مضبوط کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :