بھارت ہمارے میزائل پروگرام کو خوب جانتا ہے، فواد چودھری

لگتا ہے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو ابھی بھی چائے گرم ہی لگتی ہوگی، خطاب

جمعہ 28 فروری 2020 19:53

بھارت ہمارے میزائل پروگرام کو خوب جانتا ہے، فواد چودھری
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہندوستان سے زیادہ اچھا کون جانتا ہے پاکستان کا میزائل پروگرام کیسا ہے اور پاکستان کی فضائیہ کہاں کھڑی ہے۔اسلامیہ کالج پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان ایشیا کا دوسرا ملک تھا جس نے 1963 میں اپنا راکٹ خلا میں چھوڑا۔

(جاری ہے)

جب پاکستان نے اپنی توجہ دفاع پر مرکوز کی تو ہم ایٹمی طاقت بن گئے۔فواد چودھری نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو ابھی بھی چائے گرم ہی لگتی ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 2020 میں پہلا پاکستانی خلا میں جائے گا۔ سائنس و ٹیکنالوجی ایسا شعبہ ہے جہاں سیاست کے مقابلے میں آپ جلد ترقی کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں لوگوں کو نوکریوں کا مسئلہ ہے لیکن سائنسدانوں کو کبھی نوکری کا مسئلہ نہیں ہوتا۔