بلاول بھٹو زرداری کا سردار جنگ بہادر کے انتقال پر ان کے صاحبزادے سلیم حیدر سے تعزیت کا اظہار

جمعہ 28 فروری 2020 20:06

بلاول بھٹو زرداری کا سردار جنگ بہادر کے انتقال پر ان کے صاحبزادے سلیم ..
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تحصیل فتح جنگ کی یوسی ڈھرنال میں سردار جنگ بہادر کے انتقال پر ان کے صاحبزادے پی پی پی راہنما سلیم حیدر سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سردار جنگ بہادر کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی ۔ چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ سردار جنگ بہادر کے انتقال پر میں فتح جنگ کے عوام سے بھی تعزیت کرتا ہوں، سردار جنگ بہادر کا انتقال پی پی پی کارکنوں کے لئے بھی ایک بڑا سانحہ ہے۔